ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بھارت کی سب سے بڑی School Hackathon، ”وِکست بھارت Buildathon 2025“ آج منعقد ہوگی، جس کا مقصد اسکول کے بچوں میں تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور مشکلات کو حل کرنے کے ہنر کو فروغ دینا ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی School Hackathon، ”وِکست بھارت Buildathon 2025“ آج صبح 11 بجے سے رات 11 بجے کے درمیان منعقد ہوگی۔ یہ Hackathon ایک ملک گیر سطح کی پہل ہے، جس میں چھٹی سے بارہویں کلاس تک کے طلباء کو بااختیار بنانے کے مقصد سے اسکولوں اور اساتذہ کو مدعو کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیت اور مشکلات کو حل کرنے کی ہنرمندی کا مظاہرہ کر سکیں۔ اِس تقریب کا مقصد اسکول کی سطح پر اختراع کے رجحان کو مستحکم بنانا ہے کہ وہ 4 موضوعات، آتم نربھر بھارت، سودیشی، ووکل فور لوکل اور سمرِدّھ بھارت پر اپنے اصل خیالات پیش کرسکیں۔ اِس Hackathon کا انعقاد تعلیم کی وزارت، اَٹل اِنوویشن مشن AIM اور نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر کررہی ہے۔

اِس Hackathon کو ملک گیر سطح پر Live-Stream کیا جائے گا۔ یہ Live-Stream سرکاری پورٹلز vbb.mic.gov.in یا schoolinnovationmarathon.org/registration پر کیا جائے گا۔

Buildathon کے تحت ایک کروڑ روپے کے ایوارڈز دیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز قومی سطح کے 10، ریاستی سطح کے 100 اور ضلع سطح کے 1 ہزار فاتحین کو دیے جائیں گے۔×