بھارت کی ساکشی چودھری نے آج آستانہ میں عالمی مکّے بازی کپ میں خواتین کے 54 کلو گرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے فائنل میں امریکہ کی Yoseline Perez کو پانچ-صفر سے شکست دی۔آج پہلے سیشن میں چار بھارتی مکّے بازوں نے مقابلہ کیا لیکن صرف ساکشی کو ہی سونے کا تمغہ ملا۔ اِس سے پہلے مناکشی نے 48 کلوگرام کے فائنل میں قزاخستان کی مکّے باز Nazym Kyzaibay کے ساتھ اچھا مقابلہ کیا۔ لیکن اُنہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ جگنو اور پوجا رانی کو بھی چاندی کے تمغے ملے۔
Site Admin | July 6, 2025 9:37 PM
بھارت کی ساکشی چودھری نے، قزاخستان کے شہر استانہ میں عالمی مکے بازی کپ میں خواتین کے 54 کلو گرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے