July 14, 2025 2:55 PM

printer

بھارت کی سائنسی کاوشوں کے نتیجے میں ایک تاریخی حصولیابی چندریان-3 کے آج دو برس مکمل ہوگئے ہیں۔

بھارت کی سائنسی کاوشوں کے نتیجے میں ایک تاریخی حصولیابی چندریان-3 کے آج دو برس مکمل ہوگئے ہیں۔ اس مشن کا اصل مقصد چاند کے قطبِ جنوبی کے پاس لینڈر اور رُووَر کو اُتارنا تھا اور اُن کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا۔ 2023 میں آج ہی کے دن خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم اِسرو کی جانب سے تیار کردہ LVM 3  M 4 راکٹ کے ذریعہ چندریان تین مشن کو مدار میں بھیجا گیا تھا۔ 23 اگست 2023 کو چندریان تین نے چاند کے قطبِ جنوبی پر سافٹ لینڈنگ کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت چاند پر لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک اور چاند کے  قطبِ جنوبی کے پاس سافٹ لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔ اس مشن کے دوران مختلف تجربات بھی کئے گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جس جگہ چاند پر وِکرم لینڈر اور پرگیان رُووَر اُترے تھے، اس کانام شیوشکتی رکھا تھا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔