ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 15, 2025 10:12 AM | Hockey Asia Cup

printer

بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے چین کے Hangzhou میں خواتین کے ایشیاء کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم نے چین کے Hangzhou میں خواتین کے ایشیاء کپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ حالانکہ کل فائنل میں میزبان چین کے خلاف سخت مقابلے میں اُسے ایک کے  مقابلے 4 گول سے شکست ہوئی، لیکن خطابی مقابلے میں ٹیم نے ایشیاء ہاکی میں اپنے عزم، ٹیم ورک اور اُبھرتے ہوئے  قد و قامت کو اُجاگر کیا۔

بھارت نے اُس وقت اپنا خواب پورا کرنے کا آغاز کیا، جب نونیت کور نے پنالٹی کارنر کے ذریعے پہلے منٹ میں ہی گول کیا۔ البتہ چین نے کپتان Ou Zixia کے ذریعے گول برابر کر دیا۔ دونوں ٹیموں نے ہاف ٹائم تک ایک-ایک گول کیا، اس کے بعد چین نے تیزی سے دو گول کر کے فائنل میں میچ چار-ایک سے جیت لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چاندی کا تمغہ جیتنے پر بھارت کی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزیر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اُن کا عزم اور ٹیم اِسپرٹ غیر معمولی رہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خواتین ہاکی ٹیم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔×