بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے اب تک کا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کا عالمی کپ جیتنے پر مبارکبادی کے پیغامات لگاتار موصول ہورہے ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھاکرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ شاندار جیت خواتین ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلہ افزا کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ خواتین ٹیم نے بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹیم کے غیر معمولی جذبے، بہترین صلاحیت اور ثابت قدمی نے لاکھوں لوگوں کو تحریک دی ہے اور ملک کو زبردست شہرت اور کامیابی حاصل ہوئی۔
اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے اسے شاندار جیت قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سے اُنہیں مستقبل میں بھی چمپئن بننے کیلئے تحریک ملے گی۔ جناب مودی نے کہا کہ فائنل میں ٹیم کی کاردگی غیر معمولی صلاحیت اور اعتماد سے بھرپور تھی۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء نے بھی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
سچن تیندولکر، وراٹ کوہلی، مائیکروسافٹ کے CEO Satya Nadela کے سمیت کئی معزز ہستیوں نے اِس شاندار جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔×