March 8, 2025 9:40 PM

printer

بھارت کی خواتین کبڈی ٹیم نے پانچویں مرتبہ ایشین چمپئنس کا خطاب جیتا ہے

بھارتی خواتین کبڈی ٹیم نے پانچویں دفعہ ایشین چمپئن شپ کا خطاب جیتا ہے۔ آج دوپہر تہرن میں چھٹے ایشیائی خواتین چمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں دفاعی چمپئن بھارت نے ایران کو 32-35 سے ہرا دیا۔ بھارتی خواتین ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ کل شام پہلے سیمی فائنل میں نیپال کو 56-18 سے شکست دے کر بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔ دوسری جانب ایران نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش پر 41-18 سے جیت حاصل کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔