March 15, 2025 3:06 PM

printer

بھارت کی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم نے LVM3 لانچ گاڑی مشن کیلئے تمل ناڈو میں مہیندراگری میں Cryogenic انجن کا کامیاب تجربہ کیا

بھارت کی خلائی تحقیق سے متعلق تنظیم ISRO نے Cryogenic انجن کا کامیابی کے ساتھ پرواز کے سلسلے میں Hot ٹسٹ کیا ہے۔ یہ ٹسٹ LVM3 لانچ گاڑی LVM-M6 مشن کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ ٹسٹ تمل ناڈو میں Mahendragiri میں واقع ISRO کے Propulsion کمپلیکس میں کیا گیا۔ LVM3 لانچ وہیکل کو Mark-3 کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جو تین مرحلے والی میڈیم لِفٹ لانچ گاڑی ہے، جسے خلائی تحقیق سے متعلق بھارت کی تنظیم نے تیار کیا ہے۔ ہر مشن سے پہلے اِسی طرح کا ٹسٹ کیا جاتا ہے۔x