بھارت کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح نمو مالی سال 2025-26 کی، اپریل سے جون تک کی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی، جو پچھلی 5 سہ ماہی کی مدّت میں سب سے اونچی شرح ہے۔ پچھلے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں GDP میں 7 اعشاریہ 4 فیصد تک ترقی ہوئی تھی، جبکہ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ جوں کی توں ساڑھے پانچ فیصد رہی تھی۔ اعداد و شمار اور پروگرام پر عمل درآمد وزارت کی جانب سے جاری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے GDP کے، تخمینوں کے مطابق، معمول کی GDP میں، اِسی مدّت کے دوران 8 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح ترقی رہی۔ اس اعداد و شمار کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ بھارت نہ صرف دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والی سب سے بڑی معیشت ہے بلکہ یہ اعداد و شمار خود اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں۔
SB – 1400 – Hardeep Singh Puri – GDP
تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ایک بڑا ملک ہے، جسے اندرونِ ملک کی جانے والی اصلاحی اقدامات سے مزید قوت مل رہی ہے۔
SB – 1400 – Piyush Goyal – GDP