ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:53 PM

printer

بھارت کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP مالی سال 2025-26 کے اپریل سے جون کی سہ ماہی میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھنے کا اندازہ ہے

بھارت کی حقیقی مجموعی گھریلو پیداوار GDP مالی سال 2025-26 کے اپریل سے جون کی سہ ماہی میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھنے کا اندازہ ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ……… VC Ayushi and Intekhab

       اعداد وشمار اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے ذریعے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے آج جاری کئے گئے GDP کے سہ ماہی اندازے کے مطابق Nominal GDP نے اِسی مدت کے دوران آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کی شرح ترقی حاصل کی ہے۔ زرعی اور متعلقہ شعبوں میں تین اعشاریہ سات فیصد کی مجموعی گھریلو شرح ترقی ہوئی ہے۔ پچھلے ماہی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کی شرح ترقی ہوئی تھی۔ مالی سال2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں سات اعشاریہ سات، تعمیرات کے شعبے میں سات اعشاریہ چھ فیصد کی ترقی کا امکان ہے۔  آیوشی اور انتخاب کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں مہتاب عالم

       آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے اقتصادی امور کے ماہر Shishir سنہا نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد کی ترقی سروسز اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔