ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت کی تجارتی اشیاء کی برآمدات میں، جولائی کے مہینے میں کافی اچھی کارکردگی رہی۔ اِن برآمدات میں تقریباً 7 اعشاریہ 3 فیصد کا اضافہ ہو کر یہ 37 ارب 24 کروڑ امریکی ڈالر ہو گئیں۔

جولائی کے مہینے میں بھارت کی تجارتی اشیا کی برآمدات کافی اچھی رہیں، اِن میں تقریباً 7 اعشاریہ 3 فیصد کا اضافہ ہو کر، یہ سالانہ طور پر 37 ارب 24 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ تجارت و صنعت کی وزارت کی طرف سے جاری عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اشیا کی برآمدات کی ترقی کے بڑے عناصر، انجینئرنگ اشیا، جواہرات و زیورات، الیکٹرانکس، دوا سازی سے متعلق اشیا اور آرگینِک اور غیر آرگینِک کیمیاوی مادّے ہیں۔ اِن میں سے الیکٹرانکس اشیا کی برآمدات میں جولائی 2024 میں تقریبا 34 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پہلے یہ 2 ارب 81 کروڑ ڈالر مالیت کی تھیں، جو پچھلے مہینے بڑھ کر 3 ارب 77 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

البتہ جولائی کے مہینے میں، تجارتی اشیا کے کاروبار کا خسارہ بڑھ کر 8 مہینے میں سب سے زیادہ 27 ارب 35 کروڑ ڈالر ہو گیا، جس کی وجہ، درآمدات میں 8 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ تھا۔ یہ خسارہ 64 ارب 59 کروڑ تھا۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں