December 16, 2025 9:46 AM

printer

بھارت کی بے روزگاری کی شرح نومبر کے مہینے میں گھٹ کر 4 اعشاریہ سات فیصد ہوگئی ہے

بھارت کی بے روزگاری کی شرح نومبر کے مہینے میں گھٹ کر 4 اعشاریہ سات فیصد ہوگئی ہے، جوکہ 15 سال اور اُس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی اپریل سے نچلی ترین شرح ہے۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے افرادی قوت اور بے روزگاری سے متعلق ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق، دیہی بے روزگاری گھٹ کر 3 اعشاریہ نو فیصد اور شہری بے روزگاری گھٹ کر ساڑھے چھ فیصد ہوگئی ہے، جوکہ اِس سال درج کی گئی سب سے کم شرح کے برابر ہے۔×