October 19, 2025 9:36 PM

printer

بھارت کی بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما نے گواہاٹی میں جونیئر عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے

بیڈمنٹن میں بھارتی کھلاڑی تنوی شرما کو آج گوہاٹی میں جونیئر عالمی چمپئن شپ کے خواتین سنگلز کے فائنل میں شکست کی وجہ سے چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ تھائی لینڈ کی دوسرے درجے کی کھلاڑی Anyapat Phichitpreechasak نے پندرہ۔ سات ، پندرہ۔بارہ سے شکست دی۔ تنوی نے کل سیمی فائنل میں چین کی Liu Si Ya کو پندرہ۔ گیارہ، پندرہ۔نو سے شکست دی تھی۔