بھارت کے بجلی تقسیم کرنے والے اداروں نے مالی سال 2024-25 میں ٹیکس کی ادائیگی PAT کے بعد دو ہزار 701 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ بجلی کی وزارت کے مطابق ریاستوں کے بجلی بورڈس کو الگ الگ کاروباری شاخوں اور منظم اداروں کی شکل دینے کے بعد سے، بجلی تقسیم کرنے والے ادارے گزشتہ کئی برس سے مجموعی طور پر نقصان درج کررہے تھے۔ وزارت نے کہا کہ اب مالی سال 2024-25 میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع درج ہونا، 2013-14 میں 67 ہزار 962 کروڑ روپے کے نقصان کے مقابلے ایک اہمیت کی حامل پیش رفت ہے۔ اس بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے بجلی کے مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ یہ بجلی کی تقسیم کاری کے شعبے میں ایک نیا باب ہے۔
Site Admin | January 18, 2026 3:07 PM
بھارت کی بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے 2024-25 میں 2 ہزار 701 کروڑ روپے کا ریکارڈ منافع درج کیا ہے