بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی AAI نے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہونے اور نظام الاوقات میں تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں AAI نے کہا ہے کہ شمالی بھارت کے بعض حصوں میں کہرے کی وجہ سے کم دوری تک ہی صاف نظر آرہا ہے، جس کی وجہ سے کچھ ہوائی اڈوں پر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے یا ان کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ اس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ باضابطہ وسیلوں سے اپنی ایئر لائنز سے پرواز سے متعلق تازہ جانکاری حاصل کریں اور ہوائی اڈے پہنچنے کیلئے اور زیادہ پہلے گھر سے نکلیں۔ اتھارٹی نے مسافروں کی مدد کی غرض سے متاثرہ ہوائی اڈوں پر امداد فراہم کرنے والی ٹیموں کو تعینات کیا ہے۔انڈیگو نے بھی کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کے سبب متاثر ہونے والی پروازوں سے متعلق ایڈوائیزری کی ہے۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ بینگلور او امرتسر میں کم دوری تک ہی صاف نظر آنے اور کہرے کی وجہ سے پروازوں کے نظام الاوقات پر اثر پڑا ہے۔
Site Admin | December 21, 2025 9:43 PM
بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی AAI نے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہونے اور نظام الاوقات میں تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے