December 21, 2025 2:58 PM

printer

بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے شمالی بھارت میں گہرے کہرے کی وجہ سے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کے تناظر میں ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر اور تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے

شمالی بھارت میں آج صبح گہرا کہرا چھایا رہا۔ اِس تناظر میں بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کی وجہ سے ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہونے اور نظام الاوقات میں تبدیلی کے سلسلے میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔

اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے گہرے سے لے کر بہت گہرا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس سے اور بھی کم دوری تک ہی صاف نظر آنے کی وجہ سے فضائی آلودگی کا اثر مزید بڑھ جائے گا۔ دلّی، اترپردیش، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے وسیع علاقوں کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ لوگوں اور حکام کو موٹر گاڑیوں اور ٹرینوں کی آمد و رفت نیز ہوائی جہازوں کی پروازوں میں ممکنہ رکاوٹ سے خبردار کیا گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شمالی بھارت کے بعض حصوں میں کہرے کی وجہ سے کم دوری تک ہی صاف نظر آرہا ہے اور کُچھ ہوائی اڈوں پر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں تاخیر ہوسکتی ہے یا اُن کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ اتھارٹی نے مسافروں کو صلاح دی ہے کہ وہ باضابطہ وسیلوں سے اپنی ایئر لائنز سے پرواز کی تازہ جانکاری حاصل کریں اور ہوائی اڈے جانے کیلئے اور زیادہ پہلے گھر سے نکلیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔