January 8, 2026 2:39 PM

printer

بھارت کی اقتصادی ترقی، اعداد وشمار کے قومی دفتر NSO کے پہلے پیشگی تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بھارت کی اقتصادی ترقی، اعداد وشمار کے قومی دفتر NSO کے پہلے پیشگی تخمینے سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ پچھلے سال ستمبر سے بہتر اقتصادی اعداد وشمار اور مثبت پالیسی ہے۔ Morgan Stanley نے مالی سال 2026 کیلئے    مجموعی گھریلو پیداوار کی شرح ترقی 7 اعشاریہ چھ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو کہ NSO کے پہلے پیشگی تخمینہ 7 اعشاریہ چار فیصد سے زیادہ ہے۔ مالی اور مالیاتی پالیسی، قوت خرید میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ کے مثبت رجحان کے مشترکہ اثرات سے صرفہ میں مزید اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ NSO کے اعداد وشمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت کی ریفارم ایکسپریس مسلسل رفتار پکڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا منظر نامہ NDA حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری اور مانگ پر مبنی پالیسی اقدامات سے تقویت حاصل کررہا ہے۔

 آکاشوانی سے خصوصی بات کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات Deepshikha Sikarwar نے اُجاگر کیا کہ GDP کی بہتر کارکردگی پائیدار گھریلو مانگ، بہتر سرمایہ اخراجات اور معیشت کے اہم شعبوں میں استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔

S/B  Deepshikha Sikarwar