پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا ہے کہ 7 اعشاریہ 8 فیصد کی ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ترقی کا اُس کی توانائی کی کھپت پر مثبت اثر ہوگا۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب پوری نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ اگر معیشت فروغ پارہی ہے تو توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی توانائی کی کھپت عالمی سطح سے تین گنا زیادہ ہے اور حکومت، ریفائننگ کی صلاحیت کو مضبوط کرکے اور ماحول کیلئے سازگار توانائی کی جانب منتقلی کے ذریعے اِس مانگ کو پورا کرنے کی خاطر مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی43 کھرب ڈالر کی معیشت اور GDP کی شرح ترقی میں اضافہ اُس کی معاشی صورتحال کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کا خود جواب ہیں۔
بھارت کی اصل مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے موجودہ مالی برس میں اپریل سے جون تک کی پہلی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا تخمینہ ہے۔ گذشتہ مالی برس میں پہلی سہ ماہی میں GDP کی شرح ترقی 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھی جبکہ چوتھی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔ کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اصلاحات اور لچک پر مبنی ترقی کا ایک عالمی انجن ہے۔
Site Admin | August 30, 2025 9:49 PM
بھارت کی اصل مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے موجودہ مالی برس میں اپریل سے جون تک کی پہلی سہ ماہی میں 7 اعشاریہ 8 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا تخمینہ ہے
