April 16, 2025 3:11 PM

printer

بھارت کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں ساڑھے پانچ فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی ہے

بھارت کی اشیا اور خدمات کی برآمدات میں ساڑھے پانچ فیصد کی شرح ترقی درج کی گئی ہے اور یہ 2024-25 کے دوران اپریل سے مارچ کے درمیان ریکارڈ 820 ارب 93 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پچھلے مالی سال میں یہ سطح عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود 778 ارب 13 کروڑ ڈالر تھی۔

تجارت و صنعت کی وزارت کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ملک کی کُل برآمدات، اندازاً 820 ارب 93 کروڑ ڈالر تھی اور مجموعی درآمدات تقریباً 915 ارب 19 کروڑ ڈالر تھی۔ تجارتی برآمدات مالی سال 2025 میں 437 ارب  40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی اور غیر پٹرولیم برآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر چھ فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 374 ارب آٹح کروڑ ڈالر مالیت کی ہوگئیں۔x