بھارت کی اختراعی معیشت کو تقویت دینے کی غرض سے اطلاعات و نشریات، ریلوے، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو اور مہاراشٹر کے وزیرا علیٰ دیویندر فڑنویس نے آج ممبئی میں NFDC کمپلیکس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کرئیٹیو ٹیکنالوجی IICT کے پہلے کیمپس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔ یہ عالمی اختراعی ٹیک معیشت میں بھارت کی صلاحیت کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔
اِس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اختراعی صنعتوں کو آگے بڑھانے کے حکومت کے ویژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہIICT ہمارے ملک کے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع فراہم کرے گا۔