ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2025 9:35 AM | SERIO GOR-INDIA

printer

بھارت کیلئے نامزد امریکی سفیر Sergio Gor نے کہا ہے کہ بھارت اُن چند ملکوں میں شامل ہے، جن کے ساتھ امریکہ کے نہایت اہم تعلقات ہیں۔

بھارت کے لیے امریکہ کے نامزد سفیر Sergio Gor نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کے اُن چند ملکوں میں شامل ہے، جن سے امریکہ کے نہایت اہم تعلقات ہیں۔ سینیٹ میں اپنے عہدے کی توثیق کی سماعت کے دوران Sergio Gor نے بھارت کو امریکہ کے لیے ایک اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیا، جس کی ترقی پورے خطّے اور اُس سے آگے کے مستقبل کو تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جغرافیائی حیثیت نیز اُس کی اقتصادی ترقی اور فوجی صلاحیتیں اُسے علاقائی استحکام کا بنیادی ستون بناتی ہیں اور ہمارے دونوں ملکوں کی خوشحالی کو فروغ دینے اور مشترکہ سلامتی کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ جناب Gor نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے کو اوّلین ترجیح دیں گے۔

امریکہ میں بھارت کے سفیر وِنے کواترا نے بھارت کے سفیر کے طور پر Sergio Gor کی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے سب سے بھروسے مند ساتھیوں میں سے ایک کو، بھارت میں اگلے امریکی سفیر کی حیثیت سے بھیج رہے ہیں۔ 22 اگست کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ساتھی Sergio Gor کو بھارت میں اگلے امریکی سفیر کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔×