بھارت کی سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کوالالمپور میں جاری ملیشیا اوپن سُپر وَن تھاؤسینڈ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ سندھو نے پہلا گیم اکیس-گیارہ سے اُس وقت جیت لیا، جب جاپان کی اُن کی حریف عالمی نمبر تین کھلاڑی Akane Yamaguchi بارہ منٹ کے کھیل کے بعد میدان سے ہٹ گئیں۔
2021 میں انڈونیشیا اوپن کے بعد سے گزشتہ پانچ سال میں سُپر وَن تھاؤسینڈ ٹورنامنٹ میں وہ اپنا پہلا سیمی فائنل کھیلیں گی۔
آج ہی مردوں کے ڈبلز میں ساتوِک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی بھاتی جوڑی کوارٹر فائنل میں فجر الفیان اور محمد صحیب الفِکری کی انڈونیشیا کی جوڑی سے ہورہا ہے۔