ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بھارت کی، ایئر پورٹ اتھارٹی نے کچھ خرابیوں کے سبب بہت سی پروازوں میں تاخیر ہونے کے بعد یہ تکنیکی خرابیاں دور کر دی ہیں۔

شہری ہوابازی کی وزارت کے مطابق ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے دلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آٹو میٹک Message سوئچنگ نظام AMSS میں تکنیکی مسئلے کو دور کردیا ہے، جس کے سبب پروازوں کے پلان Messages کے عمل میں تاخیر پیدا ہو رہی تھی۔ اب AMSS نظام درست ہوگیا ہے۔ اور اس میں کام کاج کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ہوائی اڈے پر متعدد گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں میں اس میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر پیش آ رہی تھی۔

شہری ہوابازی کی وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نظام میں روکاوٹ کے سبب خودکارOperations کے حسبِ معمول کام کرنے میں معمولی تاخیر پیش آسکتی ہے، لیکن ساتھ ہی اس نے یقین دلایا کہ پروازوں کی تاخیر کی صورتحال جلد ہی نارمل ہوجائے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ IP پر مبنی AMSS نظام میں خرابی کا کل ہی پتہ لگا لیا گیا تھا اور شہری ہوابازی کے سیکریٹری نے فوراً ہی ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی اور خرابی کو جلد از جلد دور کرنے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

وزارت نے اس معاملے کے سبب مسافروں اور ایئرلائنز کو ہوئی دقت کے لیے معذرت کا اظہار کیا ہے۔x