ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

بھارت کی، الیکٹرانکس کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 47 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے ہے۔

          کامرس اور صنعتوں کے محکمے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بھارت کی الیکٹرانکس برآمدات میں گذشتہ سال کی اِسی مدت کے مقابلے 47 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب گوئل نے کہا کہ یہ ’میک اِن انڈیا‘ کی کامیابی کی ایک خوش آئند داستان ہے، جس کی بدولت الیکٹرانکس سامان تیاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اِس طرح یہ 2014-15 سے شروع ہونے والی دہائی میں 31 ارب ڈالر سے بڑھ کر 133 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

          وزیر موصوف نے بتایا کہ سرکار نے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھارت کو آتم نربھر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں اور ادارے قائم کئے ہیں۔x