بھارت کے کپل Bainsla نے، قزاخستان کے Shymkent میں جاری 16ویں ایشیائی نشانے بازی چیمپئن شپ میں ملک کیلئے پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ ہریانہ کے پَلوَل کے رہنے والے Bainsla نے مردوں کے ایئرپسٹل جونیئر فائنل میں ازبیکستان کے Ilkhombek Obidjonov کو سنسنی خیز مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ پوائنٹس سے شکست دی۔ بھارت کے جوناتھن Gavinنے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں کپل، جوناتھن اور وجے تومر پر مشتمل ٹیم نے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ جنوبی کوریا نے ٹیم مقابلے میں سونے کا اور میزبان قزاخستان نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ مردوں کے سینئر فائنل ٹیم مقابلے میں انمول جین، آدتیہ Malra اور سوربھ چودھری پر مشتمل ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اِس طرح بھارت نے سونے کا ایک ، چاندی کے دو اور کانسے کے ایک تمغے کے ساتھ پہلے دن کا اختتام کیا۔
Site Admin | August 18, 2025 10:30 PM
بھارت کپل Bainsla نے قزاقستان میں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ میں مردوں کے دس میٹر ایئر پسٹل جونیئر مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے