October 14, 2025 9:30 PM

printer

بھارت کَل سے امریکہ کے لیے بین الاقوامی ڈاک خدمات کا پھر سے آغاز کرے گا

بھارت کَل سے امریکہ کے لیے بین الاقوامی ڈاک خدمات کا پھر سے آغاز کرے گا۔ مواصلات کی وزارت نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ انڈیا پوسٹ نے امریکہ کے کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمے کے ساتھ تال میل اور طریقۂ کار سے متعلق نظام وضع کرنے کے بعد، اب ڈِلیوری ڈیوٹی ادا کرنے کے لیے ایک طریقۂ کار قائم کیا ہے۔ وزارت نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ نیا طریقۂ کار مکمل طور پر ضابطوں کے مطابق ہے، تیز تر کسٹم منظوری کو یقینی بناتا ہے اور بغیر کسی اضافی ڈیوٹی یا تاخیر کے امریکہ میں بلا رکاوٹ ڈِلیوری ممکن ہو پائے گی۔ امریکہ کے لیے اِس سے پہلے ڈاک خدمات امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایک ایکزکیوٹو آرڈر جاری ہونے کے بعد معطل کردی گئی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔