December 2, 2025 10:14 AM | Rev. India Chair Idea

printer

بھارت کو پہلی مرتبہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الکٹورل اسسٹنس – انٹر نیشنل آئیڈیا کی صدارت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

بھارت کو پہلی مرتبہ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الکٹورل اسسٹنس – انٹر نیشنل آئیڈیا کی صدارت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار، کَل سوئیڈن کے اسٹاک ہوم میں انٹرنیشنل آئیڈیا کی صدارت  سنبھالیں گے۔ بھارت کی صدارت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیف انتخابی افسر گیانیش کمار نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارت کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد سے واقف ہے اور اِن کا اعتراف کرتی ہے۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ یہ بھارت کے سبھی شہریوں اور انتخابی کارکنوں کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔

سال 1995 میں تشکیل دیا گیا انٹرنیشنل آئیڈیا، ایک بین حکومتی ادارہ ہے، جس کے37 رکن ممالک میں امریکہ اور جاپان مشاہدین کے طورپر شامل ہیں۔

انٹرنیشنل آئیڈیا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سال  2003 سے مشاہد کا درجہ حاصل ہے۔x