October 3, 2025 2:37 PM

printer

بھارت کو سماجی تحفظ کے شعبے میں گرانقدر کامیابی کے لیے پُر وقار بین الاقوامی سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے

بھارت کو سماجی تحفظ کے شعبے میں گرانقدر کامیابی کے لیے پُر وقار بین الاقوامی سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ لیبر اور روزگار محکمے کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے آج ملیشیا کے شہر کوالا لامپور میں ISSA عالمی سوشل سکیورٹی فورم میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔
ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ بھارت میں مضبوط ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر سے سماجی سکیورٹی کے فائدے ہر شخص کو موثر انداذ سے پہنچانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ e-Shram پورٹل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت میں سماجی سکیورٹی کے دائرے کو دنیا میں سب سے تیز رفتار کے ساتھ وسعت حاصل ہوئی ہے، جو 2015 کے 19 فیصد سے بڑھ کر 2025 میں 64 اعشاریہ تین فیصد ہوگیا۔ اِس طرح 94 کروڑ سے زیادہ شہری اِس کے دائرے میں آچکے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔