بھارت کو سولہAirbus C-295 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے موصول ہو ئے، جو اُس کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ آج اسپین کے شہر Seville میں بھارتی سفیر دنیش کے پٹنائک اور بھارتی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیداران کی موجودگی میں یہ طیارے بھارت کے حوالے کئے گئے۔ یہ طیارے مقررہ وقت سے دو ماہ پہلے ہی بھارت کو سونپ دیئے گئے ہیں۔
پچھلے برس 28 اکتوبر کو بھارت کے آتم نربھر مشن میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسپین کے وزیر اعظم Pedro Sanchez کے ہمراہ گجرات کے وڈوڈرہ میں ایئر بس C-295 طیاروں کو Assemble کرنے کا افتتاح کیا تھا۔TATA ایئر بس کی یہ فیکٹری بھارتی فضائیہ کیلئے C-295 طرز کے طیارے کی مینوفیکچرنگ کرے گی۔21 ہزار 935 کروڑ روپے مالیت کے اِس معاہدے سے پرانے Avro بیڑے کی جگہ چھپن، C-295 طیارے فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔ 16 طیارے اسپین سے موصول ہوئے ہیں، جبکہ 40 طیارے بھارت میں ہی تیار کیے جائیں گے۔ ملک میں ہی تیار کردہ پہلا طیارہ، 2026 تک بھارتی فضائیہ کیلئے تیار ہوگا، جبکہ2031 تک سبھی40 طیارے فراہم کیے جائیں گے۔ Airbus طیاروں کی مینوفیکچرنگ کا اسپین سے باہر یہ اب تک کا پہلا مرکز ہے۔C-295 اہم کارروائی، بار برداری اور طبی انخلا کیلئے گونا گوں صلاحیت کا حامل طیارہ ہے۔بھارت جلد ہیC-295 کو آپریٹ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہوگا۔ اِس طرح اُس کی فوجی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ یہ بھارت کیلئے ایک فخر کا لمحہ ہے اور دفاع کے شعبے میں خود کفالت کی سمت ایک اور قدم ہے۔
Site Admin | August 2, 2025 9:48 PM
بھارت کو ایئر بسC-295 طرز کے16 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے مل گئے ہیں جس سے ملک کی دفاعی صلاحیت میں قابل قدر اضافہ ہوگا