بھارت کو آج کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر پہلا Mondo track حاصل ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ بھارت ایسا 25 واں ملک ہے، جس کے پاس Mondo track آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس نئے track سے بھارت کے ایتھلیٹس کو عالمی درجے کی سہولیات حاصل ہوجائیں گی۔
جناب مانڈویہ نے کہا کہ کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر، آج سے پورے ملک میں ایک تین روزہ کھیل مہوتسو شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد بھارت کو کھیل کود کے شعبے میں ایک سرکردہ ملک بنانا ہے۔
کھیلوں کے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے 2030 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کیلئے دلچسپی کا ایک خط بھیجا ہے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:40 PM
بھارت کو آج کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر پہلا Mondo track حاصل ہوگیا ہے
