November 19, 2025 9:45 AM | IFFI Background

printer

بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI 2025  بھارتی سنیما کی وراثت کا جشن مناتے ہوئے کَل گوا میں، ایک رنگارنگ اور ثقافتی پریڈ کے ساتھ شروع ہوگا۔

بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI 2025  بھارتی سنیما کی وراثت کا جشن مناتے ہوئے کَل گوا میں، ایک رنگارنگ اور ثقافتی پریڈ کے ساتھ شروع ہوگا۔ یہ فلم فیسٹیول پناجی میں اِس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا۔   اِس فیسٹیول میں 80 سے زیادہ ملکوں کے مہمان اور فلمساز یکجا ہوں گے نیز بھارت اور بیرونِ ملک کی 270 سے زیادہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔

IFFI کے تحت گوا میں 5 اہم مقامات پر فلمیں دکھائی جائیں گی۔ 8 دن کے اِس فیسٹیول میں، ہر ایک فلم اہمیت کی حامل ہے۔ ورکشاپ، ماسٹر کلاسز، فلم بازار مارکیٹس یہ سبھی اِس فیسٹیول کی جان ہیں۔ فیسٹیول کا مقصد دنیا کے فلمسازوں کو ایک مشترک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں وہ فلم کے فن میں اپنی مہارت کا اظہار کر سکیں۔ اِس فیسٹیول کا مقصد دنیا کے عوام کے مابین، دوستی اور تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔

اِس فیسٹیول سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری زندگی، نقل و حرکت پر مبنی ہے، جس سے ہمیں اپنے جیتے جاگتے ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔