ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 22, 2025 2:43 PM

printer

بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول، IFFI گوا کے پنجی میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے

بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول، IFFI گوا کے پنجی میں پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ فلم فیسٹیول کے تیسرے دن مختلف فلموں کی نمائش ہوگی اور فلمی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستاروں کے ساتھ خصوصی ماسٹرس کلاسز کے دوران بات چیت ہورہی ہے۔

خصوصی ماسٹر کلاس کے دوران فلم ساز وِدھو ونود چوپڑا نے زندگی، سینما اور قصہ گوئی کے فن کے بارے میں بات چیت کی۔ فلمی دنیا کے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے، جناب چوپڑا نے فلم، A Love Story، 1942 کے 8K بحالی کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح اِس فلم نے قومی ایوارڈ جیتا۔

اداکار انوپم کھیر نے اپنی فلم Tanvi The Great کو فیسٹیول کے دوران عالمی ناظرین تک پہنچایا۔ اِس دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب کھیر نے کہا کہ یہ فلم کبھی نہ ہار ماننے کے جذبے سے متاثر ہے، جس نے زندگیوں کو تحریک دی ہے۔