بھارت کا 56واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI 2025 آج سے گوا میں شروع ہو رہا ہے۔ اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 28 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی۔
آج صبح تقریباً 11 بجے اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن Waves فلم بازار کا افتتاح کریں گے جس کے چند گھنٹوں بعد یہ فیسٹیول ایک عظیم الشان پریڈ کے ساتھ شروع ہوجائے گا۔
اس بار افتتاحی تقریب انڈور نہیں ہوگی۔ گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری Sanjay Jaju بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ پرمود ساونت نے کل شام تقریب کے مقام کا معائنہ کیا تھا اور اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ سبھی تیاریاں منظم ہیں۔
انتظار کی گھڑیاں بالآخر ختم ہوگئی ہیں۔ عظیم الشان IFFI 2025 کے پیش نظر، گوا شہر سنیمائی خواب کے کینوس میں تبدیل ہوگیا ہے۔ IFFI 2025 دنیا بھر میں سنیما کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ افتتاحی پریڈ رنگوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور سنیما کے جادو کا جشن ہے۔
اس حوالے سے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ فلم برادری سے کون کون اس عظیم الشان جشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔IFFI 2025 محض ایک فلم فیسٹیول نہیں ہے بلکہ انسانی جذبے کا جشن، اور متحد کرنے، تحریک دینے اور تبدیلی لانے کی سنیما کی طاقت کا ثبوت ہے۔
اس تقریب کے آغاز کے ساتھ ہی، دنیا اس سفر میں شریک ہونے، فلموں اور IFFI 2025 سے مسحور ہونے کیلئے مدعو ہے۔
یہ فیسٹیول ایک ناقابل فراموش تجربہ ہوگا اوراس میں 81 ملکوں سے 240 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔ اس سال جاپان ’کنٹری آف فوکس‘ ہے۔
بھارتی سنیما کی کچھ مثالی شخصیتوں جیسے گورو دتّ، راج کھوسلا، Ritiwik Ghatak، P.Bhanumathi، Bhupen Hazarika اور سلل چودھری، ساتھ ہی رجنی کانت کے 50 سالوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس بار پہلی مرتبہ، AI فلم Hackathon منعقد کیا جا رہا ہے۔
IFFIESTA
یہ موسیقی، لائیو پرفارمنس اور تھیٹر سے متعلق داستان گوئی کا چار روزہ جشن ہے اور سبھی اس کے منتظر ہیں۔
اپنے مالا مال ثقافتی ورثے اور قابل دید ساحلِ سمندر کے ساتھ، گوا اس عظیم الشان تقریب کے لیے ایک دم موزوں میزبان ہے۔