November 28, 2025 10:05 AM | iffi

printer

بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹِول آج شام گوا میں ختم ہو رہا ہے۔

56 واں بین الاقوامی بھارتی فلم فیسٹیول آج گوا میں ایک عظیم الشان اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس میں سرکردہ اداکار دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کا آغاز 20 نومبر کو ہوا تھا اور اس میں 81 ملکوں کی 240 سے زیادہ فلمیں دکھائی گئیں، جس سے بہترین عالمی سنیما کی عکاسی ہوتی ہے۔

IFFI 2025 آج اختتام پذیر ہو رہا ہے، جس میں وزیر اعلیٰ پرمود ساوَنت، اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سکریٹری سنجے جاجو اور فیسٹیول کے چیئرمین شیکھر کپور سمیت دیگر سرکردہ شخصیات اختتامی تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس تقریب میں سُپر اسٹار رجنی کانت کے سنیما کے 50 سالہ سفر کا جشن مناتے ہوئے اُن کی عزّت افزائی بھی کی جائے گی۔ سنیما میں مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے آج رات گولڈن پیکوک ایوارڈ، سِلور پیکوک ایوارڈ اور ICFT UNESCO فلم ایوارڈ بھی پیش کیے جائیں گے۔ ہر کسی کو انتظار ہے کہ گولڈ پیکوک کا ایوارڈ کس فلم کو ملے گا۔ 56 واں IFFI سنیما کی قوت سے روبرو کرانے اور دنیا بھر کے فلمسازوں، اداکاروں اور فلم شائقین کو یکجا کرنے میں کامیاب رہا۔