بھارت کا 56 واں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFI، گوا کے پنجی میں 20 نومبر سے 28 نومبر کے درمیان منعقد ہوگا۔ اِس ضمن میں آج نئی دلّی میں منعقد اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بتایا کہ گوا میں ہونے والا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹول، دنیا کے بھر کے تخلیق کاروں کے درمیان پُل کا کام کرے گا۔
اس دوران اطلاعات و نشریات کے محکمے کے سکریٹری سنجے جاجو نے کہا کہ 20 نومبر کو IFFI کی افتتاحی تقریب ہوگی، جس میں کارنیول اور پریڈ کے ذریعے ملک کے سینما کے سفر کا جشن منایا جائے گا۔ جناب جاجو نے مزید کہا کہ IFFI، ملک کے سینما کی گونا گونیت کے مظاہرے کی ایک کوشش ہے۔
سال1952سے منایا جا رہا بھارت کا بین الاقوامی فلم فیسٹول، بھارت اور بین الاقوامی سینما کے درمیان ایک Gateway کے طور پر منایا جاتا ہے، جس سے تخلیقی تبادلے، مشترکہ پروڈکشن اور فلمی نظریات کے تبادلے کو تقویت ملتی ہے۔ اِس سال فیسٹول میں The Blue Trail، Sirat اور A Useful Ghost جیسی بین الاقوامی فلموں کی پردۂ سیمیں پر نمائش کی جائے گی۔ اِس کے علاوہ 81 ممالک کی 240 فلموں کے 13 ورلڈ پریمیئر، پانچ بین الاقوامی پریمیئر اور 44 ایشیائی پریمیئرز منعقد ہوں گے۔ اِس سال جاپان، خصوصی توجہ والا ملک ہوگا۔ بھارتی سینما کی آزمودہ کار شخصیت V شانتا رام کے 125 سال مکمل ہونے کے موقع پر فلم فیسٹول میں ’’ڈاکٹر کوٹنیس کی امر کہانی‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کی جائے گی۔
Site Admin | November 7, 2025 9:42 PM
بھارت کا 56واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول 20 نومبر سے گوا میں شروع ہوگا