بھارت کا 44 واں بین الاقوامی ٹریڈ فیئر آج نئی دلی میں بھارت منڈپم میں شروع ہو رہا ہے۔ کامرس اور صنعتوں کے وزیر مملکت Jitin Prasad اِس کا افتتاح کریں گے۔ اِس سال کے ٹریڈ فیئر کا خاص موضوع ہے: ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اترپردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور بہار اِس بین الاقوامی ٹریڈ فیئر کیلئے شراکت دار ریاستیں ہیں جبکہ جھارکھنڈ، خصوصی توجہ والی ریاست ہوگی۔
اِس 14 روزہ بین الاقوامی ٹریڈ فیئر میں 12 ملک شرکت کر رہے ہیں۔ اِن میں متحدہ عرب امارات، چین، ایران، جنوبی کوریا اور مصر شامل ہیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے تجارتی فروغ سے متعلق بھارتی تنظیم ITPO کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر Premjit Lal نے بتایا کہ اِس ٹریڈ فیئر میں تقریباً 30 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے نیز 60 سے زیادہ وزارتیں شرکت کر رہی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اِس میں ساڑھے تین ہزار نمائش کاروں کے حصہ لینے کی امید ہے۔
ٹریڈ فیئر میں آنے والے لوگوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ٹریڈ فیئر کے شروع کے پانچ دن کاروباری زمرے کے افراد کیلئے مخصوص رہیں گے جبکہ عام لوگوں کیلئے اِسے 19تاریخ سے کھولا جائے گا۔ کاروباری دنوں کے دوران ٹریڈ فیئر کا ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا جبکہ عام دنوں میں بالغوں کیلئے ٹکٹ کی قیمت 80 روپے اور بچوں کیلئے 40 روپے ہوگی۔
چھٹیوں والے دن اور ختمِ ہفتہ پر ٹکٹ بالغوں کیلئے 150 روپے کا جبکہ بچوں کیلئے 60 روپے کا ہوگا۔ بزرگ شہری اور معذور افراد کیلئے داخلہ مفت رہے گا۔ ٹریڈ فیئر کے ٹکٹ ITPOکی ویب سائٹ، دلی میٹرو کے 55 اسٹیشنوں اور دلی میٹرو کی ‘Saarthi’ ایپ سے خریدے جا سکتے ہیں۔x