March 18, 2025 9:53 PM

printer

بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذریعے سرحد پار دہشت گردی کی سرگرم حمایت، جموں وکشمیر میں امن اور سکیورٹی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے

وزارت خارجہ نے آج کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی کی پاکستان کی سرگرم حمایت، جموں وکشمیر میں امن اور سکیورٹی کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے تبصرے پر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے کے بجائے پاکستان کو بھارت کی وہ زمین خالی کردینی چاہئے جس پر انھوں نے غیرقانونی اور زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے۔