مواصلات کی وزارت کے تحت محکمۂ ڈاک نے25 اگست سے امریکہ کو ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے سبھی سامان کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ، امریکی حکومت کی جانب سے اُس ایگزیکٹیو آرڈر کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے تحت اِس ماہ کی29 تاریخ سے800 ڈالر تک کی قدر والے سامان کو بغیر محصول کی فہرست سے ہٹا لیا جائے گا۔ مواصلات کی وزارت نے ایک ریلیز میں کہا ہے کہ امریکہ کیلئے سبھی بین الاقوامی ڈاک سامان پر اُن کی قدر کے قطع نظر ملک کے مخصوص بین الاقوامی ہنگامی اقتصادی اختیار سے متعلق ایکٹ کے محصول کے طریقۂ کار کے تحت کسٹمز ڈیوٹی لگے گی۔ تاہم100 ڈالر تک گفٹ آئٹم بدستور محصول سے مستثنیٰ رہیں گے۔
Site Admin | August 23, 2025 9:44 PM
بھارت کا ڈاک محکمہ، امریکہ کے محصولات کے ضابطوں میں تبدیلی کے تناظر میں امریکہ کیلئے اپنی خدمات اِس مہینے کی 25 تاریخ سے عارضی طور پر روک دے گا
