January 6, 2026 2:53 PM

printer

بھارت کا انتخابی کمیشن آج اتر پردیش کیلئے انتخابی فہرست کا مسودہ جاری کرے گا

بھارت کا انتخابی کمیشن آج اتر پردیش کیلئے انتخابی فہرست کا مسودہ جاری کرے گا۔ یہ انتخابی فہرست کا مسودہ اِس سے قبل 31 دسمبر کو جاری کیا جانا تھا۔ اتر پردیش کے چیف انتخابی افسر نَودیپ Rinva نے بتایا کہ آج سے 6 فروری تک دعوے اور اعتراضات پیش کیے جاسکتے ہیں۔ انتخابی فہرست کے مسودے کے جاری کیے جانے کے بعد، شہریوں کے پاس دعوے اور اعتراضات جمع کرنے کیلئے ایک مہینے کا وقت ہے۔ 6 جنوری سے 27 فروری تک دعووں اور اعتراضات کو حل کرلیا جائے گا۔ اتر پردیش کی حتمی انتخابی فہرست 6 مارچ کو جاری کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اندراج کے سبھی فارم موصول ہوگئے ہیں اور اُن کو ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔