ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2025 10:25 PM

printer

بھارت ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے دس برس منا رہا ہے۔2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس کا آغاز کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا ایک عوامی تحریک بن گیا ہے، آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور بھارت کو دنیا میں ایک قابل بھروسہ اختراعی ساجھے دار بنا رہا ہے۔ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے دس برس مکمل ہونے کے موقع پر ایک بلاگ میں انھوں نے کہا کہ بھارت، ڈیجیٹل حکمرانی سے عالمی ڈیجیٹل لیڈر شپ اور بھارت مقدم سے دنیا کیلئے بھارت کی جانب گامزن ہے۔

گزشتہ مہینے بھارت کی اشیاء اور خدمات ٹیکس، GST کی مجموعی وصولیابی ایک لاکھ 84 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔ یہ وصولیابی، گزشتہ سال کی اِسی مدت کے مقابلے 6 اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہے۔ محکمۂ خزانہ کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 30 ہزار کروڑ روپے GST کی شکل میں حاصل ہوئے ہیں۔ اِس کے بعد کرناٹک میں 13 ہزار 409 کروڑ روپے GST حاصل ہوا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران 22 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے کی ریکارڈ مجموعی GST وصولیابی ہوئی ہے۔ یہ رقم، مالی سال 2023-24 کے مقابلے 9 اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہے۔ GST اعداد و شمار کے مطابق، GST کی ماہانہ اوسط وصولیابی ایک لاکھ 84 ہزار کروڑ روپے رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں