June 19, 2025 9:49 PM

printer

بھارت پچھلے پانچ برس میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت کے اعتبار سے امریکہ اور چین کے بعد تیسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے

بھارت پچھلے پانچ برس میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت کے اعتبار سے امریکہ اور چین کے بعد تیسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تجارتی اور رہائشی مقامات میں توسیع، ایئر کنڈیشنز اور دیگر گھریلو استعمال کے بجلی کے سامان میں اضافہ اور صنعتوں میں بڑھتی ہوئی بجلی کی مانگ کے تناظر میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صلاحیت میں یہ اضافہ قابلِ تجدید توانائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کے سبب ممکن ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صاف ستھرئی توانائی خاص طور پر شمسی فوٹو وولیٹک پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔