بھارت اور چین نے کَل نئی دلی میں دونوں ملکوں کے سرحدی امور کے بارے میں مشاورت اور تال میل سے متعلق ورکنگ نظام کی 34ویں میٹنگ میں سرحدی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارتی وفد کی قیادت مشرقی ایشیا شعبے کے جوائنٹ سکریٹریGourangalal Das نے کی جبکہ چین کے وفد کی سربراہی وہاں کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور بحری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل Hong Liang نے کی۔
انھوں نے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے موجودہ طریقہئ کار کے ذریعے سفارتی اور فوجی سطح پر سرحدی امور سے متعلق معاملات کے سلسلے میں رابطہ برقرار رکھنے سے اتفاق کیا۔x