بھارت پانچ سال کے وقفے کے بعد آج سے چین کے شہریوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پیچنگ میں بھارتی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین کے شہری، آن لائن درخواست مکمل کرنے اور پیچنگ، شنگھائی اور Guangzhou میں بھارتی ویزا درخواست مراکز میں اپنے پاسپورٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات بذاتِ خود پیش کرنے کے بعد بھارت آنے کے لیے ٹورسٹ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب دونوں ملک کشیدگی کم کرنے اور اپنے تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو 2020 میں گلوان وادی کی جھڑپوں کے بعد خراب ہوگئے تھے۔ دونوں ملکوں نے اِس موسم گرما میں کیلاش مانسرووَر یاترا پھر شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔
Site Admin | July 24, 2025 3:13 PM
بھارت پانچ سال کے وقفے کے بعد آج سے چین کے شہریوں کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر رہا ہے