وزارت دفاع نے بھارتی بحریہ کے MH-60R ہیلی کاپٹر بیڑے کی جامع مدد کو یقینی بنانے کیلئے آج امریکہ کے ساتھ Letters of Offer and Acceptance, LOAs پر دستخط کیے۔ اِس سودے کی لاگت 7 ہزار 900 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جسے نئی دلّی میں فارین ملٹری سیلز پروگرام کے تحت حتمی شکل دی گئی۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اِس جامع پیکیج میں کَل پرزوں کی فراہمی، پروڈکٹ سپورٹ، تکنیکی مدد، تربیت، پرزوں کی مرمت اور ذخیرہ اور بھارت میں پُرزوں کی مرمت اور متعینہ مدت کے دوران رکھ رکھاؤ سے متعلق نگراں مراکز کا قیام شامل ہے۔
Site Admin | November 28, 2025 9:38 PM
بھارت نے MH-60R بحریہ ہیلی کاپٹر تعاون کیلئے امریکہ کے ساتھ7 ہزار900 کروڑ روپئے کا سمجھوتہ کیا ہے