پٹرولیم اور قدرتی گیس محکمے کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت نے طے شدہ مدت سے پانچ سال پہلے ہی پٹرول میں 20 فیصد Ethanol کی آمیزش کا کام پورا کر لیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب پوری نے کہا کہ ماحولیات کے لیے سازگار توانائی 2014 میں صرف ڈیڑھ فیصد تھی جو 2025 میں بڑھ کر 20 فیصد ہوگئی ہے۔ اِس طرح غیر ملکی زرِ مبادلہ میں ایک لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اِس کے نتیجے میں کسانوں کو ایک لاکھ 18 ہزار کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں اور کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج 698 لاکھ ٹن کم ہوا ہے۔x