بھارت نے 2029 کے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کی میزبانی کی بولی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ گیمز گجرات میں احمد آباد، گاندھی نگر اور ایکتا نگر میں ہوں گے۔ امریکہ نے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز فیڈریشن کو دی گئی بھارتی نمائندوں کی شاندار Presentation کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اِسے گجرات کیلئے ایک فخریہ لمحہ قرار دیا اور ایک عالمی اسپورٹنگ مرکز کے طور پر ریاست کے بڑھتے ہوئے رتبے کو اُجاگر کیا۔