دفاعی چمپئن بھارت نے خواتین کا انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ جیت لیا ہے۔ ملیشیا کے کوالالمپور کے Bayuemas Oval میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ Gongadi Trisha کے 44 رن کی شاندار اننگز کی بدولت نِکی پرساد کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے 12 ویں اوور میں ہی 83 رن کا نشانہ حاصل کرلیا۔ Gongadi Trisha کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 82 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے Mieke van Voorst نے سب سے زیادہ 23 رن بنائے۔ وہیں بھارت کی جانب سے Gongadi Trisha نے 3 اور ویشنوی شرما، آیوشی شُکلا اور پَرونِیکا سسودیا نے دو-دو وکٹ لئے۔ شبنم محمد شکیل نے ایک وکٹ لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کا انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اُنہیں بھارت ناری شکتی پر بے حد فخر ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ جیت بہترین ٹیم ورک اور جذبے کا نتیجہ ہے، جو آنے والے ایتھلیٹس کو ترغیب دے گی۔
Site Admin | February 2, 2025 9:23 PM
بھارت نے 19 سال سے کم عمر لڑکیوں کا ٹی-ٹوینٹی ICC عالمی کپ اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔ اُس نے کوالالمپور میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے ہرایا