August 10, 2025 9:39 AM | India US Russia

printer

بھارت نے 15 اگست کو Alaska میں امریکہ اور روس کے درمیان منعقد ہونے والی مجوزہ سربراہ کانفرنس کا خیر مقدم کیا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ اس سے یوکرین میں قیامِ امن کی راہ ہموار ہوگی۔

بھارت نے اس ماہ کی15  تاریخ کو Alaska میں میٹنگ کے لیے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والی مفاہمت کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میٹنگ سے یوکرین میں جاری تنازعے کو ختم کرنے اور قیام امن کے لیے نئے امکانات کی راہ ہموار ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی مواقع پر کہا ہے کہ یہ دور جنگ کا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھارت اس چوٹی میٹنگ کی حمایت کرتا ہے اور ان کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔