بھارت نے 100 گیگا واٹ سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرنگ کی صلاحیت حاصل کر کے ایک اہم سنگِ میل طے کیا ہے، جو کہ 2014 میں صرف 2 اعشاریہ 3 گیگا واٹ کے مقابلے ایک قابل ذکر اضافہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حصولیابی کی تعریف کی ہے اور اسے خود کفالت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ یہ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اور ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کو مقبول بنانے میں بھارت کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کامیابی کو اُجاگر کرتے ہوئے، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ اُن کی وزارت ایک مضبوط اور خود کفیل سولر مینوفیکچرنگ ایکو نظام تشکیل دے رہی ہے۔
جناب جوشی نے کہا کہ یہ کامیابی آتم نربھر بھارت کے مقصد اور 2030 تک 500 گیگا واٹ غیر روایتی ایندھن کی صلاحیت کے ہدف کو حاصل کرنے کی راہ کو مستحکم کرتی ہے۔×