بھارت نے، یوکرین میں جاری تنازعہ کو حل کرنے کی جانب حالیہ پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ اُس نے جنگ کے نتائج پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے، تنازعہ کو مذکرات اور سفارتی انداز میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اِن نتائج میں ایندھن کی قیمتیں بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندہ پی ہریش، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، یوکرین تنازعہ پر بحث کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں حمایت کا اظہار کرتے ہوئے جناب ہریش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان پچھلے مہینے کی 15 تاریخ کو سربراہ میٹنگ میں کی گئی پیش رفت کو سراہا۔
جناب ہریش نے امن کا طریقہ اپنائے جانے کی بھارت کی اِس پیش کش کو یہ کہتے ہوئے دوہرایا کہ بھارت اِس تنازعہ کے جلد حل کی سفارتی کوششوں میں مدد دینے کو تیار ہے۔
Site Admin | September 5, 2025 3:09 PM
بھارت نے یوکرین تنازعہ کو حل کرنے کی جانب پیشرفت کی حمایت کی ہے
