ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 2, 2025 9:39 PM

printer

بھارت نے ہوبارٹ کے Bellerive Oval میدان میں، تیسرے ٹی-ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں، آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہرایا

مردوں کے کرکٹ میں بھارت نے، Hobart کے کرکٹ گرائونڈ Bellerive Oval میں، تیسرے ٹی-ٹوینٹی بین الاقوامی میچ میں، آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہرایا۔
آسٹریلیا نے بھارت کی جیت کیلئے 187 رن کا نشانہ رکھا تھا۔واشنگٹن سُندر 23 گیندوں پر 49 رن بناکر، ناٹ آئوٹ رہے۔
عرش دیپ سنگھ کو چار اوورز میں، تین وکٹ حاصل کرنے پر، مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے پانچ میچوں کی یہ سیریز ایک-ایک سے برابر کرلی۔
اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 186 رن بنائے تھے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔